خدا شناس
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - اللہ کو پہچاننے والا، عارف، پارسا، نیک۔ "خداشناس ہستی ابراہیم علیہ السلام ابن آزر (تارخ) کی تھی" ( ١٩٥٨ء، ابوالکلام آزاد، مضامین، ٦ )
اشتقاق
فارسی سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ فارسی مصدر 'شناختن' سے حاصل مصدر 'شناس' لگانے سے مرکب 'خدا شناس' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٨ء، کو "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - اللہ کو پہچاننے والا، عارف، پارسا، نیک۔ "خداشناس ہستی ابراہیم علیہ السلام ابن آزر (تارخ) کی تھی" ( ١٩٥٨ء، ابوالکلام آزاد، مضامین، ٦ )